انقرہ،20فروری(ایجنسی) ایک ترک عسکریت پسند گروپ 146کردستان فریڈم فالکنز (TAK) نے ترک دارالحکومت انقرہ میں کیے گئے کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنوبی مشرقی شہر جِزری میں حکومتی فوجی آپریشن کا جواب تھا۔ اِس گروپ نے سیاحت کے شوقین حضرات کو ترکی آنے سے گریز
کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ممکنہ حملوں میں کسی غیرملکی کی ہلاکت کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ انقرہ بم حملے میں اٹھائیس افراد مارے گئے تھے۔ کرد حلقوں کے مطابق جزری شہر کو حکومتی آپریشن کے دوران شدید نقصان پہنچا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اِس علاقے میں کرد عسکریت پسند اور ترک فوج کے درمیان ابھی بھی فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔